اسلام آباد(سی این پی)انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت نے احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔گذشتہ روز تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اورعمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکرتے ہوئے کہاکہ عمران خان میڈیکلی ان فٹ ہیں پیش نہیں ہو سکتے،عدالت نے میڈیکل گراؤنڈ پر عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت21نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">