لاہور: (سی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں ہوش اڑانے والے انکشافات ہیں، رپورٹ نے عمران کے چہرے سے بچا کھچا نقاب کھینچ دیا ہے۔ جھوٹ بولنے، غیرقانونی فنڈنگ لینے کے جرم میں فوری استعفیٰ دیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کا تنظیمی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا، اجلاس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف، لیگی صدر شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ اجلاس میں دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں حال ہی میں فارن فنڈنگ کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹ ، سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے بعد دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ سٹیٹ بینک کے مطابق26 فارن اکاؤنٹس تھے، 26اکاؤنٹس میں سے 18 اکاؤنٹس ایکٹو تھے، 18 میں سے پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو چارڈ کلیئر کئے تھے۔ امریکا،مڈل ایسٹ، آسٹریلیا،کینیڈا،انگلینڈ سے فارن فنڈنگ ہوئی، عمران کے چار ذاتی ملازمین کے ذریعے غیرقانونی طور پر پیسے منگوائے، ملازمین طاہراقبال، محمد نواز افضل، محمد رفیق کے اکاؤنٹس میں پیسے آئے، عمران خان آج تک جھوٹ بولتے آرہے ہیں۔ جو کچھ بھی ہوا عمران کی مرضی سے ہوا، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹ بولا اور جان بوجھ کرحقائق کوچھپایا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈونرز ممتازاحمد نے عمران خان کورشوت دی، انہوں نے غیرقانونی طریقے سے پیسے لیے، ممتازاحمد نے 24 ہزار ڈالر دیا اسکو نتھیا گلی میں لاکھوں ڈالر کا کنٹریکٹ دیا، ممتازاحمد کو نتھیا گلی میں فیور دینے کا حق آپ کو کس نے دیا؟ اتنی بڑی چوریاں دیدہ دلیری سے کی گئیں، 74سالوں میں ایسی مثال نہیں، کالے کرتوت چھپانے کے لیے مذہب لبادہ اوڑا گیا، ہمیں حضرت علیؑ کے قول، بار بار مدینہ کی ریاست کا سنایا جاتا تھا، نوازشریف نے اپنی تین نسلوں کا ناکردہ جواب دیا، میں نے اپنا حساب دیا، آپ کوکونسے سرخاب کے پرلگے ہیں جوجھوٹ بول کرنکل جاتے ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">