چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ 1100 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جارہا ہے۔عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اس قوم نے این آر او 1 کی بھاری قیمت چکائی ہے، ان دو مجرم خاندانوں اور ان کے حواریوں کی لوٹ مار نے 10 برس میں ہمارا قرض چار گناہ بڑھا دیا ہے۔
اس قوم نے NRO-1 کی بھاری قیمت چکائی ہے۔ ان دو مجرم خاندانوں اور انکےحواریوں کی لوٹ مار نے دس برس میں ہمارا قرض چار گنا بڑھا دیا۔ NRO 2 تو اس سے بھی بڑھ کر شرمناک ہے! 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جارہا ہے۔قوم کی جیبوں پر یہ دن دیہاڑے ایک ڈاکہ ہے! pic.twitter.com/T9FLfO9nmi
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 6, 2022
سابق وزیر اعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ این آر او 2 تو اس سے بھی بڑھ کر شرمناک ہے۔انہوں نے مزید لکھا 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جارہا ہے جو قوم کی جیبوں پر یہ دن دیہاڑے ایک ڈاکا ہے۔