لاہور(سی این پی) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر سربراہی اجلاس مر ی کو ضلع کا درجہ دینے کا اصولی فیصلہ سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو 8،8 لاکھ روپے دیئے جائیں گے جس کیلئے ایک کروڑ 76لاکھ روپے کا فنڈ منظورکر لیا گیا۔ جن افراد کو آٹھ ، آٹھ لاکھ دیئے جائیں گے ان میں 22 افرادشامل ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں مر ی کو ضلع کا درجہ دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ گنجائش سے زیادہ ٹر یفک کو آئندہ مری میں داخل نہیں ہونے دیاجائیگا ۔اجلاس میں مر ی کے روڈ سٹرکچرکو بہتر بنانے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ مر ی کی بڑی سڑکوں کے ساتھ چھوٹے رابطہ لنک فوری بنانے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مر ی میں ہونیوالے اجلاس کے فیصلوں ، سانحہ مری کی تحقیقات کا بھی باقاعدہ اعلان کر ینگے جبکہ ایڈ یشنل چیف سیکرٹری ہوم کی سر بر اہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں سیکرٹر ی زراعت سمیت اہم افسران شامل ہوں گے ۔دوسری جانب گزشتہ بارشوں میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کیلئے مجموعی طور پر 3 کروڑ 35 لاکھ روپے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں راجہ بشارت، چیف سیکرٹری پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب اور آئی جی پنجاب نے شرکت کی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">