توشہ خانہ ریفرنس میں اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے انہیں 9 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی کی درخواست میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا اور انہیں نو جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ توشہ خانہ ریفرنس فیصلے میں الیکشن کمیشن نے فوجداری کارروائی کا معاملہ سیشن کورٹ کو بھیجا تھا۔