اسلام آباد(سی این پی)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی میڈیا نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج پھر حاضر ہوئے کہ کراچی کو سو میگا واٹ سستی بجلی کیوں دی، یکم فروری کو پھر آپ کے سامنے پیش ہوں گے،میں نے عدالت میں کہا کہ اگر ہم کام نہیں کررہے تو ہم ہٹ جاتے ہیں،شاہ رخ جتوئی سمیت جس کو بھی انتظامیہ کے بندے نے مدد فراہم کی اسکے خلاف کارروائی ہوگی،مری میں لوگ اپنے خاندانوں سمیت ٹھٹھر کر مر گئے،فارن فنڈنگ میں معلوم چل گیا کہ کون کون فنڈز دیتا تھا،اس حکومت کے دور میں آٹا چینی،ادویات پٹرولیم گیس کے سکینڈلز آئے ابھی تو ایک این جی سکینڈل آرہاہے، بروقت ایل این جی درآمد نہ کرنے سے نقصان ہوا،حکومت اپنی نااہلی کا الزام دوسروں پر لگادیتی ہے،آٹا،چینی،یوریا کھاد بحران کا الزام سندھ حکومت پر لگادیا گیا،اسلام آباد سے ایک گھنٹے کی مسافت پر سانحہ رونما ہوا، سانحے کے ردعمل کو سب نے بخوبی دیکھ لیا، مراد علی شاہ نے کہاکہ حکومت کی بے حسی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے،سمجھ نہیں آتا کس پر تنقید کریں،پنجاب اور وفاقی وزراء کہتے ہیں انتظامیہ نے اچھا کام کیا، حکومتی وزراء اور بیوروکریسی کے اعلی لوگوں کے ٹویٹس دیکھے، کام کریں نہ کریں ٹویٹ لازمی کرنی ہے، عوام انتظامیہ کو پکارتے رہے اور حکومت اپنی میٹنگز کرتی رہی، کہتے ہیں کام تو بہت اچھا ہوا تھا لیکن لوگ خود ذمہ دار ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">