اسلام آباد(سی این پی)سابق وفاقی وزیراحسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آج پھر ایک نارووال ریفرنس میں پیش ہوئے،آج پتہ چلا انصاف کے نظام کی بجلی گل ہے اور جنریٹر بھی نہیں ہے، اور تاریخ دے دی گئی ہے،وزیر اعظم نے کہا پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے،لیکن وزیر خوشحال ہو رہے ہیں لیکن عوام بے روزگار ہو رہی ہے،وزیراعظم نے کہا پاکستان سستا ترین ملک ہے،وائرس شدہ نظام کرونا وائرس سے زیادہ نقصان دہ ہے،حکومت کی نالائقی مری میں ہونے والے واقعہ سے عیاں ہے،ہم نے انگریزوں سے آزادی لی اور آئی ایم ایف کے شکنجے میں پھنسایا جارہا ہے،ہماری آنے والی نسلی کو غلامی کی دلدل میں پھنسایا جارہا ہے، احسن اقبال نے کہاکہ سانحہ مری پر لوگ ٹھٹر کر مرے، حکومتی لوگ خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے، حکومت نے سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا،عوام اس ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو،اگر نہ اٹھی تو آنے والی نسلیں اس کا خمیازہ بھگتیں گی،قائدِ اعظم نے سٹیٹ بینک کو ملکی خودمختاری کی علامت قرار دیا تھا،حکومت نے ساڑھے تین سو ارب کے نئے ٹیکسسز لگانے کا فیصلہ کیا ہے،نئے ٹیکسسز سے مہنگائی کا سونامی آئیگا، سرمایہ کار اپنا سرمایہ پاکستان سے نکال لیں گے،انہوں نے کہاکہ شوکت ترین ماضی سے بدتر شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کررہے ہیں،حکومتی اہلکاروں کا نام میر جعفر میر صادق کے ساتھ لکھا جائے گا، اپوزیشن اسمبلی کے اندر احتجاج کریگی،ہمارا احتجاج تب تک کارگر نہیں جب تک جی ڈی اے ایم کیو ایم اور ق لیگ اپنی وزارتوں سے مستعفی نہیں ہونگے، احسن اقبال نے کہاکہ کسان یوریا کھاد کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے،خدشہ ہے ملک میں گندم کی قلت پیدا نا ہوجائے، فرنس آئل مافیا عمران خان کی چھتری تلے بیٹھا ہوا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">