پاکستان مسلم لیگ (ق) نے کامل علی آغا کو پارٹی عہدے سے ہٹا دیا۔طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ پنجاب کے سیکرٹری جنرل کامل علی آغا کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔طارق بشیر چیمہ کے مطابق کامل علی آغا کی پارٹی کی بنیادی رکنیت اور بطور سینیٹر ممبر شپ بھی ختم کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کامل علی آغا کی سینیٹ رکنیت ختم کرنے کیلئے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ رہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے شافع حسین کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کو صدارت سے ہٹانے کی کامل علی آغا نے گھٹیا بات کی۔ اپنے بیان میں شافع حسین نے کہا کہ کامل علی آغا نے خود بات کی یا پیچھے سے ہدایت تھی۔ شافع حسین نے کہا کہ پارٹی کی مخالفت کے باوجود چوہدری شجاعت نے کامل آغا کو سینیٹر بنوایا۔ رہنما ق لیگ نے کہا کہ کامل علی آغا کو سینیٹر بنوانے کیلئے پیپلز پارٹی سے ووٹ لیے۔