ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں ہونے والے خود کش دھماکے میں ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی بروقت کارروائی سے شہر دہشتگردی کے بڑے حملے سے محفوظ رہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ شھداء اور زخمی جوانوں کو قوم کا سلام۔
دہشتگرد کچھ عرصہ سے پولیس کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے کو شکست دے سکیں۔
دہشت گرد پولیس اور عوام پر حملہ کرنے کی غرض سے گنجان آباد علاقے میں دھماکہ کرنا چاہتے تھے۔