ڈی آئی جی اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے وفاقی دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ آئی ٹین فور میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھا کہ ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا جس میں ایک مرد اور ایک عورت موجود تھے، تلاشی کے دوران گاڑی میں موجود شخص نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑایا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے وفاقی دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچا لیا، دھماکے میں ایک اہلکارشہید اور 4 زخمی ہوئے جبکہ دونوں خودکش حملہ آور ہلاک ہو گئے۔