وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے جمعرات کے روز امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سمیت سبکدوش ہونے والی چینی سفیر اور برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقاتیں کیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات وزرات خارجہ میں ہوئی ، اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکہ کی جانب سے جنیوا کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے اضافی 100 ملین ڈالر کے اعلان کو سراہا، ملاقات کے دوران پاکستانیوں کے لیے ویزہ انٹرویو سے متعلق سہولیات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،، ملاقات کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ویزہ سہولیات سے متعلق امریکی وزیر خارجہ سے تفصیلی بات ہوئی -اس اقدام سے نہ صرف ویزہ لینے کا عمل تیز ہوگا بلکہ عوامی رابطہ بڑھے گا،امریکی سفیر نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستانی عوام ۔کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے سبکدوش ہونے والے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے الوداعی ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے برطانیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 90 لاکھ پاونڈ کی اضافی مدد کے اعلان پر شکریہ ادا کیا دوران ملاقات وزیر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی کے اقدامات کو سراہا وزیر خارجہ کا برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
پاکستان میں چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر نونگ رونگ نے بھی جمعرات کو اسلام آباد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے الوداعی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کی خدمات کو سراہا اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔