پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازحکومت جانے کی کئی تاریخیں دی چکی ہیں، ان کی باتوں پر اب ان کے بچے بھی ہنستے ہیں: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری ن

اسلام آباد: ((سی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازحکومت جانے کی کئی تاریخیں دی چکی ہیں، ان کی باتوں پر اب ان کے بچے بھی ہنستے ہیں۔وفاقی وزیر حماد اظہر کے ہمراہ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں دو تین امور پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھیں لیکن اپوزیشن ایسا نہیں چاہتی، چئیرمین نیب اور جوڈیشل ترامیم پر اپوزیشن سے مشاورت ضروری ہے۔ اپوزیشن سمجھتی ہے حکومت جلد گر جائے گی لیکن ایسا نہیں ہو گا۔ اپوزیشن لیڈرشپ نے حکومت گرانے کے چکرمیں چارسال گزاردیئے، میرا خیال ہے اپوزیشن اسی چکرمیں اگلے پانچ سال بھی گزارے گی۔کورونا وائرس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سکولوں کے بچے کورونا کی نئی قسم اومی کرون سے متاثر ہو رہے ہیں، اومی کرون کیسز میں اضافہ تشویش ناک ہے، روزانہ پانچ ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، کراچی میں اومی کرون کے کیسززیادہ سامنے آرہے ہیں، دو ارب ڈالرسے زائد ویکسین ہم نے امپورٹ کی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں دو بلین ڈالرکی ویکسین شامل ہے۔ کابینہ کواومی کرون کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جن لوگوں نے بوسٹر ڈوز لگوائی، انہیں اومی کرون کا کم خطرہ ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یوریا کی پیداوارپاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی پیداوارہے، پاکستان کے زیادہ ترعلاقوں میں کھاد اس وقت میسرہے، گردشی قرضے میں کمی آنے کا یہ پہلا سال ہو گا۔ ایسے ممبران کو سٹینڈنگ کمیٹی کا ممبرنہ بنایا جائے جن کا کسی بزنس سے تعلق ہو۔