سانحہ مری 15 انتظامی افسران معطل کمشنر راولپنڈی، ڈی سی راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، محکمہ ہائی وے پنجاب کے افسران، سی ٹی او، اے سی مری، ڈی ایس پی ٹریفک، کو عہدوں سے ہٹادیا

لاہور (سی این پی)سانحہ مری 15 انتظامی افسران معطل کمشنر راولپنڈی، ڈی سی راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، محکمہ ہائی وے پنجاب کے افسران، سی ٹی او، اے سی مری، ڈی ایس پی ٹریفک، کو عہدوں سے ہٹادیا
سانحہ مری کی انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو پیش و زیراعلیٰ عثمان بزدار کی سانحہ مری کے حقائق سامنے کیلئے پریس کانفرنسسانحہ مری کی وجوہات اورذمہ داروں کا تعین کر نے کیلئے ہائی لیول انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔عثمان بزدارایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کی سربراہی میں کمیٹی نے عرق ریزی سے سانحہ مری کے پس پردہ حقائق کا جائزہ لیا۔عثمان بزدار سانحہ مری پرانکوائری رپورٹ کے مطابق15افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیاگیا۔عثمان بزدارکمشنر راولپنڈی ڈویژن کو عہدے سے ہٹاکر وفاقی حکومت بھیج دیاگیا ہے اور معطل کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔عثمان بزدارڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو عہدے سے ہٹا کر خدمات وفاقی حکومت کے سپرد،معطل کرنے اورانضباطی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔عثمان بزداراے سی مری کوبھی معطل کردیاگیا اورانضباطی کارروائی بھی کی جائے گی۔عثمان بزدارسی پی او راولپنڈی اوراے ایس پی مری کو عہدے سے ہٹا کرخدمات وفاقی حکومت کے سپرد، معطلی اورانضباطی کارروائی کی سفارشات کی گئی ہیں۔عثمان بزدار سی ٹی او راولپنڈی،ڈی ایس پی ٹریفک اورایس ای ہائی ویز سرکل ٹو راولپنڈی معطل،انضباطی کارروائی بھی ہوگی۔ عثمان بزدارایکسین ہائی راولپنڈی،ایکسین ہائی وے میکینکل،ایس ڈی او ہائی وے میکینکل کو بھی معطل کردیاگیا۔عثمان بزدارڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری،انچار ج مری ریسکیو 1122،ڈویژنل فارسٹ آفیسر بھی معطل،انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔عثمان بزدارڈائریکٹر پی ڈی ایم اے پنجاب کو معطل کر کے انضباطی کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔عثمان بزدار قوم سے سانحہ کی شفاف انکوائری اورذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا وعدہ پورا کیا۔ عثمان بزدار صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اورترجمان حکومت پنجاب حسان خاور بھی موجود تھے