شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور اس کے ساتھی اور 4 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خودکش حملہ آورکو ساتھی اور چار سہولت کاروں سمیت گرفتار کرلیا۔
گرفتار دہشت گروں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، گرفتار دہشت گردوں اور سہولت کاروں نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق رواں سال اب تک شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے 28 سہولت کار گرفتار کیے جا چکے ہیں، گرفتار دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات کے بعد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے بیشتر دہشت گرد کرک،ہنگو، کرم اور ٹل کے مدارس میں پڑھتے تھے۔ سرکاری حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو مدارس میں داخل کرتے وقت چھان بین کے بعد مدارس کا انتخاب کریں ۔