اسلام آباد(سی این پی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ کے سامنے نام نہاد احتساب کے حالات ہر روز بگڑتے جارہے ہیں،اسلام آباد کی تمام عدالتیں بند لیکن نیب کی عدالتیں کھلی ہیں، چیئرمین نیب کے بارے میں بات نہیں کروں گا کیونکہ انہیں کروونا ہوا ہے،کل شام اس ملک کے احتساب کے دعویدار شہزاد اکبر صاحب نے استعفی دیا یا نکال دیا گیا،اس حکومت کا خاصہ ہے جو آدمی آتا ہے نہ اسکا پتہ چلتا نہ ہی جو جاتا ہے اسکا پتہ چلتا ہے،کوئی وزیر ایسا نہیں جو فیل نہ ہوا ،ایک جگہ فیل ہوتے ہیں دوسری جگہ لگ جاتے ہیں، آج پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہے،مشاورت ہو گی اور30 تاریخ کو لانگ مارچ ہو گا انشاء اللہ، شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اس ملک کے سارے چور کابینہ کے ٹیبل پربیٹھے ہیں ،کونسی وزرات میں کرپشن کا سیکنڈل نہیں ہے،ہر معاملے میں اربوں کے سیکنڈل ہیں، جب مسلم لیگ ن کی حکومت نے کرپشن انڈیکس میں کمی ہوئی،یہ حکومت آئی تو پاکستان آج ایک سو چالیس نمبر پر پہنچ گیا،اب صرف چالیس ملک باقی ہیں،عمران خان جب جائے گا تو ہم ایک سو اسی نمبر پر ہوں گے،آج پنجاب حکومت کے افسر پیسے دے کر نوکری حاصل کرتے ہیں،پنجاب میں افسران کی طرف سےماہانہ پیسے دیے جاتے ہیں،ہر محکمہ میں کرپشن کی فہرست موجود ہے،احتساب کے دعویدار کو تو نکال دیا گیا،کرپشن بڑھنے پر حکومت اسکا جواب دے سکتی ہے آج کریں نا پریس کانفرنس یہ کیوں بڑھ رہی ہے،شہزاد اکبر بہت پریس کانفرنس کرتے تھے،ایک پریس کانفرنس کریں کریں جس میں اپنے جانے کی وجوہات اثاثوں کی تفصیلات دیتے جائیں،آپکو اپنے اثاثوں کا جواب دینا پڑے گا،6 اکتوبر سے پہلے والے کاموں کا احتساب دینا پڑے گا،ایک پوری فوج ہے جس کاکام صرف پریس کانفرنسیں کرنا ہے،عوام تو پہلے ہی گھبرائے ہوئے تھے اب وزیراعظم بھی گھبرا گئے ہیں،پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ چکی ہے، عمران خان اسکا جواب دے،اس حکومت کی تاریخ میں سکینڈلز ہی سکینڈلز ہیں، چینی سے لے کر ادویات تک اربوں کے سکینڈل ہیں، ن لیگ کے دورمیں پاکستان کرپشن میں 117 ویں نمبر پر تھا لیکن اب رپورٹ کے مطابق پاکستان 140ویں نمبر پر آ گیا ہے،ہم کرپشن میں صرف چالیس ممالک پیچھے ہیں،عمران خان جائے گا تو ہم 180 نمبر پر ہوں گے،وزراء آئیں اور آکر اس کرپشن کا جواب دیں،
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">