کراچی پولیس آفس ( کے پی او) پر حملے کا ماسٹر مائنڈ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے شہر قائد کے علاقے منگھو پیر مائی گاڑی مزار کے قریب خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں کراچی پولیس آفس حملے کا ماسٹر مائنڈ اریاد اللّہ ہلاک ہوگیا۔
حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کے پی او حملے کے مسٹر مائنڈ اریاد اللّہ سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔یاد رہے کہ 17 فروری کی شب دہشت گردوں نے کراچی پولیس ہیڈ آفس پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔