عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک پولیس ٹیم اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان تصادم پر (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کا رد عمل سامنے آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ گرفتاری کے خوف سے عمران خان سرکس لگائے بیٹھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اُس کی جگہ اگر رتّی بھر بہادری اور غیرت رکھنے والا شخص ہوتا تو شرم سے ڈوب مرتا، بزدلی اور بے غیرتی کا دھبہ لگوانے کی بجائے سیاست چھوڑ دیتا، ساتھ ہی انہوں نے شعر بھی تحریر کیا۔
اکبر نے سنا ہے اہلِ غیرت سے یہی
جینا ذلت سے ہو تو مرنا اچھا