خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے کے معاملے پر گورنر غلام علی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔رہنما پی ٹی آئی مشتاق غنی کی جانب سے گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی جس میں الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
مشتاق غنی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہان تھا گورنر کا کیا کام ہے کہ وہ سکیورٹی کے حوالے دیں؟ چیف ایگزیکٹو کا اختیار ہے کہ وہ امن و امان کی صورت حال دیکھے، گورنر اعلیٰ عدالت کا حکم نہیں مان رہے، 90 دن کا مطلب 90 دن ہے، ایک گھنٹہ بھی اوپر نہیں ہو سکتا۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا یہ 100 ارب کا آٹا فری دینا چاہ رہے ہیں لیکن انتخابات کرانے کے لیے ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔