پشاور ہائی کورٹ ڈی آئی خان بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی بھکر میں چیک پوسٹ پرہنگامہ آرائی کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے ایک لاکھ زر ضمانت پر علی امین گنڈاپور کی 8 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔
علی امین گنڈاپور داجل چیک پوسٹ پر فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد ہیں۔پولیس کے مطابق علی امین گنڈاپور نےگزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان جاتے ہوئے داجل چیک پوسٹ پر مبینہ ہنگامہ آرائی کی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اورپنجاب سرحد پر چیک پوسٹ پر تمام گاڑیوں کی انٹری کی جاتی ہے، چیک پوسٹ پر ہنگامہ آرائی کے بعد علی امین گنڈاپور فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور شراب کے نشے میں تھے، ان کی گاڑی کو تیز رفتاری پر روکا گیا تو ان کی پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی، اس دوران علی امین اور ان کے ساتھیوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ بھی کی۔