تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل سردار مصروف خان پیش ہوئے اور عمران خان کی لیگل ٹیم کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیاگیا کہ۔جوڈیشل کمپلیکس میں گزشتہ عمران خان کی پیشی سب کے سامنے ہے،عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس قتل کرنے کا ارادہ تھا،عمران خان جوڈیشل کمپلیکس آج آنا چاہ رہےتھےلیکن حالات نہیں آنے کے،پوری قوم نے عمران خان پر پولیس کی جانب سے کاروائی کو دیکھا، عدالت کے جج نے کہاکہ پوری قوم نے دیکھا لیکن ہم نے نہیں دیکھا کیونکہ ہماری کیبل نہیں چل رہی تھی، عمران خان کے وکیل نے کہاکہ عمران خان نے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے،عمران خان جیسے ہی نکلتے ہیں ان کے ساتھ کارکنان ہزاروں کی تعداد میں نکل اتےہیں،عمران خان تو آنا چاہتےہیں لیکن ہر بار لوگ نکل آتے اور ان پر مقدمات درج ہوجاتے، اس موقع پر پراسیکوٹرنے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کا برتاؤ دیکھ لیں، جب ضمانت میں توسیع چاہیے تو عدالت پیش ہونا پڑتاہے، عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے ریمارکس دیے کہ لاہور ہائیکورٹ اسلام آباد سے 400 میٹر دور ہے، کیسے پیش ہوں گے؟،عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر ساڑھے تین بجے فیصلہ کیاجائےگا،اگر عمران خان ساڑھے رین بجے تک لاہور ہائیکورٹ پیش ہوگئے تو ٹھیک ورنہ فیصلہ کردیاجائےگا،عدالت نےاستفسار کیاکہ اگر آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ہوجاتی تو کیا گارنٹی ہے کہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے؟، انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو اب تک طلب نہیں کیا، ضمانت کی درخواستیں آپ خود دے رہے ہیں،عمران خان کے وکیل نے کہاکہ عمران خان قانون کے تحت چلتےہیں، زندہ رہے تو ضرور عدالتوں میں پیش ہوں گے، عدالت کے جج نے استفسار کیاکہ عمران خان کو اگر عدالت آنا ہےتو وہ تاریخ ہمیں بتا دیں،بعض اوقات بارات بڑی ہوتی ہے، آپ کو معلوم ہے پوٹھوہار میں استقبال کیساہوتاہے، عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،اور بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کردی اور سماعت4اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔