قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کو پاکستان کے لیے نمایاں کاکردگی دکھانے پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔بابر اعظم کوگورنر ہاؤس لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی تقریب میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بابر اعظم کو ستارہ امتیاز کا میڈل پہنایا۔حکومت پاکستان نے گزشتہ برس 14 اگست کو اعلان کیا تھا کہ بابر اعظم کو ستارہ امتیاز دیا جائےگا۔
28 سالہ بابر یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں، ان سے قبل پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں کو مصباح الحق، یونس خان اور شاہد آفریدی، جاوید میانداد اور انضمام الحق کو بھی ستارہ امتیاز مل چکا ہے۔