ملک بھر میں سرکاری یوٹیلٹی سٹورز پرسبسڈی کاسستا آتا نایاب ہوگیا ہے اور اطلاعات کے مطابق جب سٹورز پر سرکاری رعایتی نرخوں کا آتا آتا ہے تو اس کا بیشتر حصہ مخصوص دکانداروں کو فروخت کردیا جاتا ہے جبکہ صارفین کو آٹے کے ایک تھیلے کی خریداری پر جام شیریں ،روح افزاءکی ایک بڑی بوتل اور چند دوسری اشیاءکی خریداری پر مجبورکیاجاتا ہے اسی طرح یوٹیلٹی سٹورز کے فرنچائز سٹورز پر آٹا ، گھی ،آئل ،لال لوبیا اور دیگر دالیں نایاب ہوچکی ہیں کیونکہ عام دکانوں پرلال لوبیا چار سواسی روپے تک فروخت ہورہا ہے اس بارے میں صارفین کاکہنا ہے کہ اسلام آبادکیساتھ ساتھ راولپنڈی صادق آباد،کری روڈکے یوٹیلٹی سٹورز خالی دکانوں کامنظر پیش کررہے ہیں جہاں اشیاءکی مکمل رینج دستاب ہی نہیں ہوتی ۔سستا آٹا فی دس کلو کاتھیلا گیارہ سو پچاس روپے کا کردیاگیاہے اورجوسفید پوش سستا آٹا چھ سو پچاس میں خریدتے تھے اب انہیں یہ آٹا دگنی قیمت پربھی نہیں ملتا جبکہ فائن آٹے کاپندرہ کلوکاتھیلا چوبیس سو روپے میںن فروخت ہورہاہے جس میں سستا آٹا شامل ہوتا ہے گھی اورتیل درجہ دوم کی قیمت بھی پانچ سو روپے تک وصول کیجارہی ہے جبکہ نوسوگرام گھی اورآئل کی قیمت چار سو اسی روپے تک بتائی جارہی ہے سٹورز پر چاول بھی تین سے چار سو روپے فی کلوتک کی رینج کے رکھے گئے ہیں اورعام ٹوٹا اس حوالے سے جب پی آر او یوٹیلٹی سٹور سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میرے علم میں نہیں ہے یہ آپ ہمارے میجر سے بات کریں ہم اسٹوروں پر آٹا فراہم کرنے کی بجائے ہم پر یہ تقسیم کر رہے ہیں جو حکومتی پالیسی ہے ہم نے تمام یوٹیلیٹی اسٹور پر بھیجا جا رہا ہےچاول اڑھائی سوروپے فی کلوسے کم نہیں ہے ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">