سنٹورس مال ملازمین پرتشدد کے الزام میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے بیٹے عمر تنویر و دیگر کے خلاف سنٹورس مال کے ڈائریکٹر ایچ آر نے ایف آئی آر درج کرا دی، مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا ہے مقدمے میں حبس بے جا میں رکھنے ،مسلح ہونے اور تشدد کرنے کی دفعات لگای گئی ہیں، وجہ تنازعہ جائیداد بتائی گئی ہے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ہم دفتر میں موجود تھے کہ سردار عمر تنویر اپنے گارڈز کے ساتھ مسلح ہو کر آیا ہم پر تشدد کیا گھسیٹ کر اپنے دفتر لے گئے اور حبس بے جا میں رکھا،دریں اثناء تنویر الیاس کے خاندان میں اختلافات عروج تک پہنچ گئے،تنویر الیاس سینٹورس(کمپنی) کے صدر تھے ایک ماہ قبل انکے والد سردار الیاس خان (سی ای او) نےانہیں صدارت سے برطرف کر دیا تھا،تنویر الیاس نے کمپنی کےسی ای او اور اپنے والد سردار الیاس خان کے اس فیصلے کیخلاف بغاوت کر دی تھی،تنویر الیاس دو ہفتے قبل اپنے والد کی موجودگی میں پولیس نفری کیساتھ سینٹورس پر حملہ آور ہوئے تھے،خدشہ تھا کہ تنویر الیاس سیکیورٹی کےذریعے سی ای او کے دفتر پر دھاوا بول دیں گے،اس موقع پر سینٹورس کی پرائیویٹ سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا،تاہم تنویر الیاس کا سر کاری سکوارڈ اور سینٹورس کے پرائیویٹ گارڈز کا آپس میں ٹکرائو ہوتے ہوتے بچاتھا،تنویر الیاس کی طرف سےآزاد کشمیر پولیس فورس کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر اداروں میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">