وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیرصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے شرکائ نے انتہائی مطلوب دہشت گرد گلزار امام عرف شمبے کی گرفتاری کو بڑا کارنامہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم اور اجلاس کے شرکاء نے ڈیسک بجا کر ڈی جی آئی ایس آئی کو شاندار کارنامے پر شاباش دی۔اجلاس کے شرکاء نے رائے کااظہار کیا کہ انتہائی مطلوب دہشت گرد گلزار امام کو گرفتار کرنا ڈی جی آئی ایس آئی اور ان کی ٹیم کے پروفیشنل ازم کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بلوچ نیشنل آرمی اور ’براس‘ کے بانی رہنما کی گرفتاری پاکستانی تاریخ کا پہلا اور دنیا کی تاریخ میں دوسرا اہم آپریشن ہے۔اجلاس کے دوران قومی سلامتی کمیٹی کے شرکائ نے کہاکہ آپریشن انٹیلی جنس کے شعبے میں ایک نمایاں کارنامے کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">