وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل دوبارہ طلب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ الیکشن سے متعلق فنڈز کی فراہمی سے متعلق مؤقف طے کیا جائے گا اور مشترکہ اجلاس میں قانونی سازی سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ آج بھی وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس دو گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب الیکشن کے لیے فنڈز کی منظوری نہیں دی جا سکی، وفاقی کابینہ نے پنجاب انتخابات فنڈز کا معاملہ قومی اسمبلی بھجوانے کی منظوری دیدی، اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے پارلیمنٹ سپریم ہے جو فیصلہ کرے اس کا اختیار ہے، پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے فنڈز کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔