چیف جسٹس عمرعطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے8 ججزکیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔چیف جسٹس سمیت 8 ججز کے خلاف ریفرنس میاں داؤد ایڈووکیٹ نے دائر کیا جس میں آئین کے آرٹیکل209 اورججزکوڈ آف کنڈکٹ کی دفعہ 3 تا 6 اور9 کوبنیاد بنایا گیا ہے۔
ریفرنس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہرنقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید کے نام شامل ہیں۔
ریفرنس میں کہا گیا ہےکہ پارلیمنٹ کے منظورکردہ بل کو سماعت کے لیے مقرر کرکے اختیارات سے تجاوز کیا گیا، پارلیمنٹ کے بل کی سماعت کےلیے 8 رکنی غیرآئینی بینچ تشکیل دیا گیا۔
ریفرنس میں مزید کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل کیخلاف حکم امتناع عدالتی نظائرکی خلاف ورزی ہے۔ججزکے خلاف ریفرنس کی کاپی جسٹس فائز عیسیٰ، جسٹس طارق مسعود، جسٹس منصورکو بھجوائی گئی ہے جب کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کوبھی ریفرنس کی کاپی بھجوائی گئی ہے۔