سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سے جدہ میں مشیر وزیراعظم و صدر ن لیگ خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام کی ون آن ون تفصیلی ملاقات کی۔بعد ازاں پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔
ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال بالخصوص صوبہ خیبرپختونخوا کے حوالے سے پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔قائد محمدنوازشریف نے انجینئرامیرمقام کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور پارٹی کیلئے انکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پارٹی کے اندر ڈسپلن ہر حال میں برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
مشیر وزیراعظم انجینئرامیرمقام نے قائد محمد نوازشریف و چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز شریف کو عمرہ۔کی ادائیگی پر مبارکباد دی ۔انجینئرامیرمقام نے قائد محمد نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی قیادت میں ن لیگ نے پہلے بھی وطن عزیز کو لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائی ، موٹرویز کا جال بچھایا اور معاشی استحکام لائے اور ان شاءاللہ پاکستان کو بحرانوں سے پھر نکالی گی۔