پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ امن امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کے دستے اسلام آباد میں پہنچ گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر پاک فوج کو طلب کیا گیا تھا، پاک فوج کے دستے مختلف مقامات پر تعینات ہوں گے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 245 اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت فوج کو طلب کیا گیا، پاک فوج کے دستے اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھیں گے۔فوجی دستوں کی تعیناتی سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج کو سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے طلب کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مشتعل کارکنوں نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ شروع کردیا تھا۔
حالات کے پیش نظر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے حکومت نےفوج کو تعینات کرنے کی فیصلہ کیا جس کے تحت وفاقی کابینہ نے پنجاب، کے پی اور اسلام آباد میں فوج تعینات کرنےکی منظوری دی تھی۔