اسلام آباد پولیس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد مظاہروں پر اکسانے والوں کے خلاف نقص امن کے خطرہ کے تحت گرفتاریاں جاری ہیں۔اسلام آباد پولیس نے شاہ محمود قریشی ، اسد عمر،فواد چوہدری، جمشید اقبال چیمہ، فلک ناز چترالی، مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری کو گرفتار کرلیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ تمام گرفتاریاں قانونی تقاضوں کے مکمل کرکے عمل میں لائی گئیں ہیں اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے، عوام مِیں افواہ اور اشتعال پھیلانے سے گریز کریں۔