تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری اور علی محمد خان کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، علی محمد خان کو بنی گالہ سے سپریم کورٹ کی طرف جاتے ہوئے سرینا چوک کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔اعجاز چوہدری کو پولیس نے گلگت بلتستان ہائوس سے حراست میں لیا،پولیس کے مطابق ان کی بھی گرفتار تھری ایم پی او کے تحت کی گئی ہے،اس سے قبل تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔