چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور پارٹی رہنما مسرت جمشید چیمہ کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی۔عمران خان مسرت چیمہ سے کہتے ہیں کہ ’ہاں مسرت صورتحال کیا ہے، ان کو پہنچ گئی میسج؟‘
مسرت چیمہ جواب میں کہتی ہیں ’سر میں نے میسج پہنچایا ہے، ادھر ہائی کورٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم نہیں جائیں گے، کسی صورت بھی عمران خان کو پیش کریں۔‘اس پر عمران خان نے کہتے ہیں ’لیکن وہ خواجہ حارث ہے وہاں؟‘ جس کے جواب میں مسرت چیمہ کہتی ہیں ’خواجہ حارث، سلمان صفدر دونوں میرے ساتھ ہیں، میں ان کے ساتھ بیٹھی ہوں، بات کرواسکتی ہوں۔‘عمران خان کہتے ہیں ’اعظم سواتی سے بات کریں کہ سپریم کورٹ میں بھی اس پر یہ ضرور کریں۔ یہ جو انہوں نے کیا ہے بالکل غیرقانونی چیز ہے۔‘مسرت چیمہ کہتی ہیں ’جی بالکل بالکل، سر آپ بےفکر ہوجائیں۔ یہ کہہ رہا ہے، یہ جو چیف جسٹس ہے ان سے آرڈر لیتا ہے۔‘