پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نے اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں مجھے مارا گیا، یہ میرا ملک، میری فوج اور میری عوام ہے، کسی صورت پاکستان سے باہر نہیں جائوں گا،ان کا کہنا جس طرح مجھے اٹھایا گیا وہ آرمی چیف کی مرضی کے بغیر ہو ہی نہیں سکتا، میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے ذمے دار آرمی چیف ہیں، انہیں ڈر ہے کہ میں اقتدار میں آیا تو انہیں ڈی نوٹیفائی کر دوں گا،ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے وقت سر پر ڈنڈا مارا گیا،جو کچھ ہوا میں کیسے روک سکتا تھا،میں نے پہلے بتایا تھا ری ایکشن آئے گا، اگر وارنٹ گرفتاری ہیں تودیکھائیں ، گرفتاری دے دوں گا،نیب کا حراست کے بعد میرے ساتھ رویہ اچھا تھا، مجھے اندر ڈال دیا گیا تو میں کیسے ذمہ دار ہو سکتا ہوں،میں نے سپریم کورٹ کے سامنے کہا جو ہوا ٹھیک نہیں ہوا،یہ ملک میرا ہے یہ عوام میری ہے، عمران خان میں ہائیکورٹ میں تھا مجھے مارا گیا،رینجرز نے مجھے گرفتار کیا،میں نے کہا یہ میرا ملک ہے میرے لوگ ہیں پرامن رہیں،میں گرفتاری پر مزاحمت نہیں کروں گا، عمران خان مجھے ایسے پکڑا گیا تھا جیسے میں دہشتگرد ہوں، عمران خان جوڈیشل کمپلیکس پر آئی ایس آئی کا کنٹرول تھا، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہوں، مجھے اغوا کیا گیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">