اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُک کا درس دینے والا گرفتاری کےخوف سے نماز جمعہ کیلئے احاطہ عدالت سے باہرنہ نکل سکا، عمران خان کی ٹانگ رینجرز کی مالش نے ٹھیک کردی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جو ہر بات شروع کرنے سے قبل اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُک کا درس دیتے ہیں لیکن جب اس پر عمل کرنے کا وقت آتا ہے تو خود عمل نہیں کرتے، القادر ٹریسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف دو روزہ گرفتاری سے اس قدر ڈرے ہوئے تھے کہ عبوری ضمانت نہ ہونے کی وجہ سے نماز جمعہ کیلئے احاطہ عدالت سے باہر نہ نکلے، دوسری جانب عمران خان کا اپنی زخمی ٹانگ کا جھوٹ بھی پوری طرح کھل کر قوم کے سامنے آچکا ہے، وہ عمران خان جو عدالتوں میں پیشی سے بچنے کیلئے ویل چیئر پر بیٹھ کر لوگوں کو اور عدالتوں کو بیوقوف بنا رہے تھے رینجرز کی جانب سے گرفتاری کے موقع پر ان کا رینجرز سے ایسا علاج کیا کہ اب عمران خان ماشاء اللہ ویل چیئر کے بغیر دوڑتے پھرتے نظر آتے ہیں۔