جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا گیٹ توڑنے اور توڑ پھوڑ کیس میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ادریس کی شناخت سوشل میڈیا ویڈیو کے ذریعے کی گئی۔
جی ایچ کیو گیٹ توڑنے اورتوڑپھوڑپرپولیس نے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی ہے جس کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفرکررہی ہیں۔جی ایچ کیو حملہ مقدمے میں سابق صوبائی وزیرراجابشارت سمیت 15 افرادنامزد ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔