پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں 9 مئی کے واقعات پر آرمی اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپیشل کور کمانڈر کانفرنس میں شرکاء کو ملک کی اندورنی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اس کے علاوہ 9 مئی کے واقعات کے نتیجے میں فوج میں پائے جانے والے غم و غصے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاء کی جانب سے سیاسی استحکام کیلئے قومی اتفاق رائے پر زور دیا گیا، ملک میں سیاسی استحکام لانے کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کی جائے گی، شرکاء نے مسلم باغ حملے میں سیکیورٹی فورسزکے بھرپورجوابی کاروائی اورانسداد دہشتگردی آپریشنز کو سراہا، سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے پروپگنڈے پر متعلقہ قوانین کا اطلاق کیا جائے۔