سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل کو ڈیفینس فیز 8 کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق کچھ دیر قبل پولیس کی نفری نے عمران اسماعیل کو گرفتارکرکے لے گئی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک عمران اسماعیل کی گرفتاری کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے نہ ہی پولیس کی جانب سے کوئی بیان جاری کیا گیا ہے، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عمران اسماعیل کو پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ عمران اسماعیل کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">