نواز شریف کے بعد مریم بھی ملک سے بھاگنے والی ہیں،وردا خان یوسف

مولانا فضل الرحمن لانگ مارچ کی جس گاڑی میں سوار ہونگے اس کی چابیاں کسی اور کے ہاتھ میں ہونگی

پاکستانی عوام نے مفاد پرست اور لٹیروں کو مسترد کر دیا ہے،پی ڈی ایم کا لانگ مارچ بری طرح فلاپ ہو گا

عمران خان امید کی کرن ہیں، مری میں کوہسار یونیورسٹی کا کریڈٹ ایم این اے صداقت علی عباسی کو جاتا ہے

اسلام آباد( سی این پی )پی ڈی ایم کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے مولانا فضل الرحمن لانگ مارچ کی جس گاڑی میں سوار ہونگے اس کی چابیاں کسی اور کے ہاتھ میں ہونگی،PDM کے کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے پاکستانی عوام نے مفاد پرست اور لٹیروں کو مسترد کر دیا ہے،PDMکے لانگ مارچ بری طرح فلاپ ہو گا،پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو جاری بحرانوں سے نکالے گی عمران خان امید کی کرن ہیں ملک و قوم کیلئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہوں 30 سالوں کا گند 3سالوں میں کیسے ختم ہو سکتا ہے،مسلم لیگ (ن)اگلے 50 سالوں میں بھی اقتدار میں نہیں آسکتی نواز شریف کے بعد مریم نواز شریف بھی ملک سے بھاگنے والی ہیں۔ایم این اے صداقت علی عباسی نے مری کے عوام کی تقدیر بدل دی ہے کوہسار یونیورسٹی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا مری کی عوام کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے ملک کے 2023 کے بعد بھی وزیر اعظم عمران خان ہونگے،سانحہ مری کے موقع پر شاہد خاقان عباسی نے مری کی عوام کو لا وارث چوڑ دیا تھا مری کی عوام کے ساتھ جتنے ظلم وستم (ن)لیگ کے دورِ حکومت میں ہوئے ہیں اتنے ظلم تو انگریز کے دور میں بھی نہیں ہوئے،شاہد خاقان عباسی میں اب اخلاقی جرأت نہیں کہ وہ مری کے عوام کا سامنا کر سکیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ وردا خان یوسف نے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا

انہوں نے مزید کہاکہ مری میں کوہسار یونیورسٹی کا کریڈٹ ایم این اے صداقت علی عباسی کو جاتا ہے ہم مری میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے پرایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر (ر)لطاسب ستی کو خراج ِتحسین پیش کرتے ہیں تحریک انصاف عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورا کریگی مری کو ضلع بنایا جائے تاکہ عوام کے مسائل کے حل میں مدد مل سکے صداقت علی عباسی نے ان علاقوں میں بھی بجلی،گیس فراہم کر دی ہے جہاں تصور ہی نہیں کیا جاسکتا،سانحہ مری کے موقع پر مری کے عوام نے تاریخی قربانی دی ہے مگر بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ چند مفاد پرست عناصر مری کی عوام کو بدنام کر رہے ہیں میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور ایم این اے صداقت عباسی سے مطالبہ کرتی ہوں کہ کوہسار یونیورسٹی میں یہاں کی مقامی اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کو ملازمتیں دی جائیں اور ٹیکسی سٹینڈ مری پر واقع سلائی سنٹر کی خستہ حال عمارت کو دوبارہ تعمیر کیا جائے اور اس کیلئے فنڈز مہیا کیے جائیں تاکہ مقامی خواتین اس سے مستفیدہو سکیں۔محترمہ وردا خان یوسف نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ جہاں تک ہو سکتا ہے میں نوجوان لڑکیوں گھریلو خواتین کی جہاں تک ہو سکتی ہے PTI کے پلیٹ فارم سے ان کی خدمت کر رہی ہوں۔