اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الٰہی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس کی سماعت کی جس میں سابق وزیراعلیٰ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی کو سینے میں تکلیف ہے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔وکیل کے مؤقف پر پراسیکیوشن نے کہا کہ پرویز الٰہی نے گزشتہ پیشی پر میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا جو جعلی ہے اس پر عدالت نے کہا کہ رپورٹس دکھائیں میں ابھی فیصلہ کرتا ہوں۔بعد ازاں عدالت میں میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا جس کے بعد عدالت نے پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔اینٹی کرپشن عدالت سے پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">