آل پاکستان فیڈرل سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآڈرینیشن کونسل پاکستان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ قرار دیدیا، حقیقت میں تنخواہیں کتنی بڑھیں ، تفصیلات اس خبر میں

رہنما آل پاکستان فیڈرل سیکرٹریٹ ایمپلائز کوراڈنیشن کونسل پاکستان ضیا خان یوسفزئی اور سید فرخ سیر نے بجٹ کے حوالے سے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گریڈ ایک سے 16 تک تنخواہ اور پنشن میں 35 اور 17 فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے ۔گریڈ سترہ سے بائیس تک کے افسران کیلئے حکومت ایک ماہ قبل ہی 150 فیصد کا اضافہ کر چکی ہے 30 فیصد مزید اضافے سے ان کی تنخواہ میں 180 فیصد اضافہ ہو چکا ہے ۔ہمارا مطالبہ ہے ایک تا 16 گریڈ کیلئے سو فیصد مہنگائی الئونس دیا جائے ۔پنشن میں پچھلے دو سالوں میں صرف 15 فیصد اضافہ ہوا ہے اب جبکہ مہنگائی کی شرح سو فیصد سے زیادہ ہے تو پنشنرز فاقہ کشی پر مجبور ہو جائیں گے ہمارا مطالبہ ہے کہ پنشن میں پچاس فیصد اور میڈیکل الائونس میں بھی پچاس فیصد اضافہ کیا جائے ۔

اعلان کردہ بجٹ میں کس سرکاری ملازم کی کتنی تنخواہ بڑھی ہے ذیل میں چارٹ دیا جا رہا ہے جس میں گرینڈ ایا تا 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تفصیل موجود ہے