اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر ناصرخاں کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں کرائم کے حوالے سے اہم اجلاس

اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر ناصرخاں کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں کرائم کے حوالے سے اہم اجلاس۔تھانہ جات کی کارکردگی کاجائزہ لیا، افسر مہتمم تھانہ جات 15دنوں میںجرائم کے تدارک کیلئے موثر حکمت عملی بنائیں،ناقص کاکردگی دکھانے والے افسران کو سخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں

سی پی او/ڈی آئی جی آپریشنز کی زیرنگرانی کمیٹی تشکیل ، جو ملحقہ علاقوں میں جرائم کی شناخت کرکے اس پر قابو پانے کیلئے موثر حکمت عملی بنائیں گے،ڈی پی اواز اور ایس ڈی پی اوز علاقے کی کمیونٹی میں جائیں اور انکے مسائل سنے،ایس ایچ اوز تھانہ جات میں رہیں اور اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتارکو یقینی بنائیں،شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ آئی سی سی پی اوکی افسران کو ہدایات۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں کرائم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں سی پی او/ڈی آئی جی آپریشنزسید شہزاد ندیم بخاری، اے آئی جی آپریشنزسعود خان،ایس ایس پی آپریشنز/انوسٹی گیشنملک جمیل ظفر، تمام زونل ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوزاورتمام تھانہ جات کے افسر مہتمم نے شرکت کی ،اجلاس میں تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور ہر افسر سے الگ الگ بازپرس کی گئی اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کی روک تھام کے لئے جامع حکمت عملی اپنائیں اور15دنوں میں اپنی کارکردگی بہتر بنائیں ، ناقص کارکردگی پرافسر مہتمم تھانہ کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گااور محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی

تمام افسر مہتمم تھانہ جاتسنگین جرائم کے خاتمے کے لئے خصوصی لائحہ عمل بنائیں ، منشیات فروشی کے خاتمہ پر خصوصی توجہ دیں خصوصا تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کی بیخ کنی کی جائے ، آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصرخاں نے سی پی او /ڈی آئی جی آپریشنز کی زیرنگرانی خصوصی کمیٹی تشکیل دی جو وفاقی دارلحکومت کے ملحقہ علاقوں میں کرائم پاکٹس کی شناخت کرکے جرائم کے سدباب کویقینی بنانے کیلئے موثر حکمت عملی بنائے گی،انہوں نے تمام ڈی پی اوز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے ملحقہ علاقوں میں شہری کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں اور انکے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں

تفتیش کو مزید بہتر بنانے کیلئے جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لائے جائیں،تفتیش ناکرنے والے افسران کا تھانہ جات سے تبادلہ کر دیا جائے اور انکی جگہ نئے افسران کو تعینات کیا جائے،چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے انکو گرفتار کیا جائے اور مال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے سدباب کو یقینی بنانے کیلئے مرکزی پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاری اور جیل سے رہا ہونے والے جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اورانکی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، تمام افسرمہتمم تھانہ جات اپنے تھانے میں رہیں گے اور اپنے کام پر زیادہ توجہ مرکوز کریں گے ،اپنے ماتحت عملے پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں آخر میں آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاںنے کہاکہ وہ تمام امور کی نگرانی خود کریں گے اورتمام افسران کوہدایات دیں کہ وہ نیک نیتی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیں۔فرائض میں غفلت لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔