پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض فراہمی کیلئے امریکی حکومت کی حمایت سامنے آئی ہے، امریکی سینیٹر ایمی کلوبرچر اور رکن گانگریس آل گرین نے پاکستان کو قرض فراہمی کیلئے آواز اٹھائی ہے، تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹر ایمی کلوبرچر نے بھی کہا ہے کہ وہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی فراہمی کے لیے کردار ادا کریں گی۔انہوں نے یہ بات ایک عشائیہ میں شرکت کے موقع پر کہی۔رکن کانگریس ایمی کلوبرچر نے کہا کہ اقتصادی طور پر مستحکم پاکستان نہ صرف امریکا بلکہ اقوام عالم کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
دوسری جانب امریکی رکن کانگریس آل گرین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے امداد کی فراہمی میں کردار ادا کرے۔ایوان نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے کانگریس مین آل گرین نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی سیلاب سے متاثر ہے، گلوبل وارمنگ کو امریکا مسترد کرسکتا ہے مگر پاکستان اسے جھیل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس وقت امداد کی شدید ضرورت ہے۔امریکی وزیر خزانہ جینیٹ یلین نے جواب دیا کہ امریکا آئی ایم ایف کے پاکستان میں کام کو سپورٹ کرتا ہے۔