پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا کہ لطیف کھوسہ سےکہا تھاکہ ریڈلائن کراس نہ کریں لیکن انہوں نے پارٹی کی ریڈ لائن کراس کی۔رانا فاروق سعید نے الزام لگایا کہ لطیف کھوسہ بطور وکیل پیپلزپارٹی میں آئے اور مراعات بھی لیتے رہے، وہ اپنے بیٹےکو اٹارنی جنرل لگوانا چاہتے تھے لیکن یہ عہدہ نہ ملنے پر بلیک میلنگ شروع کردی۔پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے قائم مقام صدر کا کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ کی بنیادی رکنیت ختم کر رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب آفس میں وال آف شیم کا افتتاح۔
قائم مقام صدر رانا فاروق سعید اور فیصل میر نے دیگر رہنماؤں کیساتھ دیوار شرمندگی کا افتتاح کیا ۔
ہم نہیں چاہتے تھے کہ سردار لطیف کھوسہ اور انکے صاحبزادے پارٹی کی ریڈ لائن عبور نہ کریں۔رانا فاروق سعید pic.twitter.com/sqX2n43GwO
— PPP Punjab (@LidoFiRewards) June 20, 2023
اس موقع پر پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب آفس میں ‘وال آف شیم’ کا افتتاح بھی کیا گیا جس میں لطیف کھوسہ کی تصویر لگائی گئی تھی۔
خیال رہےکہ پیر کے روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لطیف کھوسہ سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی تھی، ملاقات میں جمہوریت، آئین کے تحت میسر بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پرامن جدوجہد میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
واضح رہےکہ بلوچستان کے وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں اپنی نامزدگی کو عمران خان نے سپریم کورٹ میں لطیف کھوسہ کے ذریعے چیلنج کیا ہے۔