احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے190ملین پاؤنڈ سکینڈل میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع جبکہ توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔
سماعت کے دوران ،نیب کی جانب سےچیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی گئی جبکہ سابق وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہاگیا کہ آج ہم نے دیگر عدالتوں میں بھی پیش ہونا ہے،ضمانت کی درخواست پر آئندہ سماعت پر دلائل دوں گا،نیب کی جانب سے کہاگیا چیئرمین پی ٹی آئی کو بار بار نوٹس بھیج رہے ہیں لیکن ہر بار انویسٹیگیشن بھی جوائن نہیں کر رہے،خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے کہاکہ آج نیب نے پہلی دفعہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ایک ہی روز بلایا ہے،نیب کی جانب سے کہاگیاکہ بشریٰ بی بی کو ہم نے 4 نوٹسز کیے،پہلے 3 نوٹسز پر تو وہ پیش نہیں ہوئیں،خواجہ حارث نے کہاکہ ان کے تمام نوٹسز کے جواب دیے گئے،دوران سماعت نیب کی جانب سے عدالت کو بتایاگیا کہ بشری بی بی کے ابھی وارنٹ جاری نہیں کیے گئے،خواجہ حارث نے کہاکہ نیب بلا کر چائے کافی زیادہ کرتے ہیں سوال کم کرتے ہیں، نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ کافی ریکارڈ مسنگ بھی ہے،بکابینہ ڈویژن کو ہم نے لکھا وہاں سے ریکارڈ نہیں ملا،ظاہر ہے جو بینفشری ہو گا وہی ریکارڈ لے گا، عدالت نے استفسار کیاکہ آپ دلائل کے لئے کتنا وقت لیں گے ؟،جس پر خواجہ حارث نے کہاکہ چار پانچ گھنٹے میں دلائل ختم کر لوں گا، نیب پراسیکیوٹر نےکہاکہ میرا تو پانچ منٹ کا کیس ہے،خواجہ حارث نے کہاکہ آپ آج ہی سن لیں سر میں تو کہتا ہوں،لیٹس ڈو اِٹ،دوران سماعت ہی بشری بی بی عدالت پہنچ گئیں،عدالت نے استفسار کیاکہ کیا دونوں ملزمان آئے ہیں،جس پر وکیل نے بتایاکہ صرف بشری بی بی آئی ہیں،خان صاحب دوسری عدالت مصروف ہیں دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں بھی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کردی گئی،خواجہ حارث کی دلائل کیلئے 17 تاریخ مقرر کرنے کی استدعا کرنے پر نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ایک دو دن کے بعد تک ہو سکتا ہے،اس سے زیادہ التوا نہیں ہوسکتا،اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کو احتساب عدالت نے حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی،وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے190ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیر اعظم اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی اور توشہ خانہ کیس میں. پانچ لاکھ روپے مالیتی مچلکوں کے عوض سابق وزیر اعظم کی عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے سماعت13 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔