پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین بنانے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان، سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی اور سابق وزیراشتیاق ارمڑ بھی پرویز خٹک کی پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پرویز خٹک نے کئی سابق ایم پی ایز اور ایم این ایز کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت ہے۔پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہےکہ 50 سابق ایم پی ایز اور ایم این ایز ان سے رابطے میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک نے خیبر پختونخوا کے 13 سابق ممبران اسمبلی سے رابطہ کیا جس میں سے 6 نے معذرت کی۔ذرائع کے مطابق پرویزخٹک نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری سے بھی رابطہ کیا۔
سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ سے ملاقات اور انہیں اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی دعوت پر ہشام انعام اللہ نے کہا کہ آپ مجھے پی ٹی آئی میں لائے، بعد میں میری حمایت نہیں کی اس پر پرویز خٹک نے کہا کہ مجھے سائیڈ لائن کیا گیا تھا، میرے ساتھ بھی برا ہوا ہے۔ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےوجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے۔انہوں ن کہاکہ تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا سے مکمل خاتمہ ہوگیا ہے۔