انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی تین کیسز میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔عمران خان کے وکیل سلمان صفدر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔عدالت نے پولیس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگر بے گناہ ہے تو بے گناہ کر دیں اگر کوئی ثبوت ہے تو بتائیں۔ اگر تفتیش ٹھیک نا ہوئی تو آئی جی کو بھی میں ذاتی حیثیت میں طلب کر لوں گا۔ آپ کو ذہن نشین رہے تفتیش واضع ہونی چاہیے، یہ کوئی مذاق ہے میں تو کبھی بھی ایسا نہیں ہونے دوں گا۔ چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کو ملوث کیا ہوا ہے۔ اگر کچھ نہیں ہمارے خلاف تو بتا دیں، ہم اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لیں گے۔ پولیس کمپلیننٹ ہے اور پولیس ہی تفتیش کر رہی ہے۔ عدالت عاشورہ کے بعد تک کیس ملتوی کر دے کیونکہ میں ان دس دنوں میں کام نہیں کرتا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع کردی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">