بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، روس اور ترکیہ میں میرے شراکت دار یوکرین گندم معاہدے پر پاکستان کے خدشات پر غور کریں گے۔
اسلام آباد میں یوکرینی وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور روس، یوکرین کا تنازع مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کہ ہم نے ملاقات میں اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باقاعدہ مذاکرات اور تعلقات کی اہمیت پر اتفاق کیا، ہم مقررہ وقت پر مختلف ادارہ جاتی مکینزم میں اجلاد منعقد کرنے پر بھی متفق ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم اپنے تعلقات کو بڑھانے کے لیے اپنی بات چیت جاری رکھیں گے، ہم نے یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے، میں نے یوکرین کی موجودہ صورتحال پر وزیر خارجہ سے بات کی، مجھے یوکرین کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
FM @BBhuttoZardari welcomes Foreign Minister of Ukraine @DmytroKuleba at Ministry of Foreign Affairs in Islamabad#RadioPakistan #news #BreakingNews https://t.co/97fkJtrfRy pic.twitter.com/lnK7oGwOht
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) July 20, 2023
انہوں نے کہا کہ یوکرین کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اپنے معاشی چیلنجوں کے باوجود ہم انسانی بنیادوں پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ طویل تنازعہ شہریوں کے لیے بے پناہ مشکلات اور مصائب لاتا ہے، اس لیے ہمیں امید ہے کہ امن قائم ہو گا تاکہ یوکرین اور روس کے لوگ امن سے زندگی گزار سکیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری ملاقات کے دوران، میں نے بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات اور مسائل کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان امن اقدامات کی حمایت کے لیے تیار ہے جو کہ خطے میں امن لا سکتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایک غیر مستحکم خطے میں ایک ملک کے طور پر، ہم سمجھتے ہیں کہ علاقائی تنازعات پر اتنا عرصہ وقت کرنا اجتماعی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کی جنگ عالمی جنوب میں ترقی پذیر ممالک کے لیے بھی مشکلات کا باعث بنی ہے، بالخصوص ایندھن، خوراک اور کھاد کی قلت کے معاملے میں پاکستان بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے، اس لیے ہم نے امن اور مفاہمت کے فروغ میں اپنے مفادات رکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے پرامن حل کی امید رکھتے ہیں، میں خاص طور پر یوکرین کی حکومت کو اس کے اصولی موقف اور امتیازی سلوک، نفرت یا تشدد کے لیے اکسانے والی مذہبی منافرت کے خلاف قرارداد کی حمایت کے لیے سراہتا ہوں جنہوں نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اجلاس میں اس قراردار کی حمایت کی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور روس اور یوکرین کا تنازع مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ روس اور یوکرین میں جنگ کی وجہ سے سپلائی چین میں درپیش رکاوٹوں کے اثرات پاکستان پر بھی مرتکب ہوئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے یوکرین گندم معاہدے کو بحال کرانے کی کوشش کے لیے اقوام متحدہ اور ترکیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، روس اور ترکیہ میں میرے شراکت داروں سے توقع ہے کہ وہ پاکستان کے ان خدشات پر غور کریں گے کہ گندہ کی فراہمی کے معاہدے کو بحال کیا جائے۔
خیال رہے کہ یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا اپنے پہلے سفارتی دورے پر پاکستان پہنچے جہاں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دفتر خارجہ کے اعلیٰ عہدیداران نے ان کا استقبال کیا۔