امریکا کی نائب معاون وزیرخارجہ الزبتھ ہرسٹ نے کہا ہے کہ انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا ہے، آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے پرامید ہیں۔
انہوں نے پاکستان اور امریکا کے مابین پائیدار شراکت داری ہے، دونوں ممالک کی متعدد معاملات میں مشترکہ دلچسپی ہے، پاکستان کے لئے معییشت اور موسمی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ہے، گزشتہ برس 9 بلین ڈالر کی تجارت ہوئی۔
امریکی نائب معاون وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے امریکا کی طرف سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 250 ملین ڈالر رہی ہے جبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 215 ملین ڈالر پاکستان کو دیے گئے۔