صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں خورہ خیل کے مقام پر دریائے سندھ میں 3 بہنیں اور ایک بھائی ڈوب گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق غوطہ خور ٹیم نے تین گھنٹوں تک تلاش کیا لیکن کامیابی حاصل نہ ہوئی تو اندھرے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی لڑکیوں کی عمریں 18، 20 اور 22 سال جبکہ لڑکے کی عمر 15 سال ہے۔اس سے قبل ہفتے کو بہاولنگر مومیکا کے قریب دریائے ستلج کے کنارے سیلفی لیتے ہوئے تین دوست سیلاب میں ڈوب گئے تھے۔
تینوں نوجوان سرکلر روڑ بہاولنگر کے رہائشی تھے جو دریائے ستلج میں آنے والے سیلاب میں سیلفیاں بنانے گئے تھے۔ریسکیو ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو زندہ نکال لیا تھا۔