میجر طفیل محمد شہید کے 65 ویں یومِ شہادت پر افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر طفیل محمد شہید، نشان حیدر کا اعزاز پانے والے دوسرے شہید ہیں،انہوں نے 1958 میں دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر طفیل کی شہادت ہمیں وطن عزیز کے دفاع کے لیے پاک فوج کی غیر معمولی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے،قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آئیں ان شہدا کو یاد کریں جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔