وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجھوتا کو حراست میں لے لیا۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق نعیم حیدر پنجھوتھا تفتیش کے لیے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز گئے تھے، آج ایف آئی اے نے انہیں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج ہمایوں دلاور کی سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق تحقیقات کے لیے بلایا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ نعیم حیدر پنجھوتھا تفتیش کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے پاس گئے تھے۔خیال رہےکہ وکیل نعیم حیدر پنجھوتا چیئرمین پی ٹی آئی کے قانونی امور پر ترجمان بھی ہیں۔
تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت نے تصدیق کی ہےکہ نعیم حیدر پنجوتھا کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ہے۔وکیل شیر افضل مروت کے مطابق نعیم پنجھوتا کے کلرک نے ان کی حراست کا بتایا ہے، ابھی یہ واضح نہیں کہ نعیم پنجھوتا کو باضابطہ گرفتار کیا گیاہےکہ نہیں، ایسے اقدامات سے وکلاء برادری متحد ہوگی۔